شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت سے نااہل اور نالائق حکومت کاڈرامہ فلاپ ہوچکا،چودھری رفعت جاوید

لیگی رہنمائوں نے موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا،مسلم لیگی رہنماوڈپٹی میئر اسلام آباد

بدھ 26 فروری 2020 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورسابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) احسن اقبال کی ضمانت منظورہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کے متعلق فیصلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے موقف کی کامیابی ہے،شاہد خاقان ،احسن اقبال کے خلاف نیب تاحال کچھ ثابت نہیں کرسکا،ہائی کورٹ کافیصلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے موقف کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب کامتنازعہ کردار ختم کیاجائے،اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے نیب نے اپنی ساکھ ختم کردی ہے،نیب نے ابھی تک غیر جانبدارانہ کردارادانہیں کیا ہے،موجودہ حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن قائدین کو نشانہ بنارہی ہے اور اب تک موجودہ حکومت کی اپنی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاہواہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاوید نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسلام آبادہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جس جرات و بہادری کیساتھ نیب کیطرف سے بنائے جانے والے جعلی مقدمات کا مقابلہ کیااس نے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرداخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کرکے ملک کے سیاسی حلقوں میں بالعموم اور عوامی حلقوں میں بالخصوص جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اور حکمرانوں کے آگے نہ جھکنے کا فیصلہ کرکے سرفخر سے بلند کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی جب سے اقتدار میں آئے ہیں تب سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں،قائدمیاں نوازشریف ملک وقوم کے محسن ہیں انہیں جیلوں میں رکھ کر عوام سے دور کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے قائد اعظم کے پاکستان کو بچاناہے اور ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے،عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے غلط پالیسیوں سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا کردی ہے ،رونادھونااس کا حل نہیں ،ملکی معیشت کی بہترین کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مسلم لیگی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آبادچودھری رفعت جاویدنے کہا کہ نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم چلانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے،ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیاہے،جھوٹے وعدے اور اورسہانیخواب دکھاکرڈیڑھ سال کے بعد ہی عوام کو مایوس کردیاہے نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، مہنگائی بے روزگاری عروج پرہے، لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)غریب عوام کی جماعت ہے انہیں اس نااہل نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی ایوان اورایوان کے باہر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔