ادارے و ملازمین کی بدحالی کے ذمہ دار موجودہ سی بی اے ہے ‘چوہدری محمد یٰسین

مزدور یونین کی سپریم کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدیداران سمیت سینکڑوں ملازمین کی شرکت گیارہ مارچ کو مزدور یونین کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنسؐ منعقد کرنے کا فیصلہ

بدھ 26 فروری 2020 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران ،سپریم کونسل کے اراکین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ مزدور یونین ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی گیارہ مارچ کو مرکزی چیئرمین آفس G-7/4میں مزدور یونین کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنسؐ منعقد کرے گی جس میں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار اور ملک کے دیگر علمائے کرام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے اور خطیب امام بری سرکار پیر سید امتیاز حسین شاہ خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے ،مزدور یونین کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ادارے و ملازمین کی بدحالی کے ذمہ دار صرف اور صرف موجودہ سی بی اے یونین ہے جس نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ادارے کی ساکھ اور ملازمین کے مفادات کو بھرپور نقصان پہنچایا جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے طویل عدالتی جدوجہد کے بعد پلاٹوں کا فیصلہ ملازمین کے حق میں کروایا لیکن یہ نااہل لوگ جنہوں نے ڈبل بیسک کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بنایا آج تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کرواسکے اور یہ جھوٹ کے سوداگر سی ڈی اے ملازمین کو مزدور یونین کی طرف سے ملنے والی مراعات ،حج پالیسی ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن اور ویلفیئر کے حوالے سے ملازمین کو ملنے والی تمام تر مراعات کو اپنے کھاتے میں ڈال کر محنت کشوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نوسربازوں کے اس ٹولے کو سی ڈی اے کا ملازم پہچان چکا ہے کیونکہ ان کے دور میں نہ صرف سی ڈی اے کی تقسیم کے عمل میں تیزی آئی بلکہ سینی ٹیشن کی نجکاری سمیت ملازمین کو ملنے والی مراعات سیشن الائونس ،اوورٹائم الائونس اور ہائوس بلڈنگ /موٹر سائیکل ایڈوانس جیسی مراعات سے بھی محروم رکھا گیا ان لوگوں نے ملازمین کے یونین فنڈ کو اپنی ذاتی عیاشیوں پر خرچ کیا لیکن ملازمین کے حقوق کی خاطر کوئی اپنی آواز کو بلند نہ کر سکے ،کردارکشی ،الزامات اور جھوٹ پر مبنی بیانات دینے والے آج ملازمین سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور بے شرمی کی انتہا یہ ہے کہ محنت کشوں کے لیے کچھ نہ کرسکنے والے آج مزدور یونین نے جو مراعات اپنے محنت کشوں کو دلوائیں ان مراعات کو اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں ،مزدور یونین نوسربازوں کے اس ٹولے کو بہت جلد ادارے سے باہراٹھا پھینکے گی اور ادارے کی بہتری اور ملازمین کے حقوق کی خاطر ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی کیونکہ سیاسی ٹھگوں اور بچہ جمہورہ کی سیاست کرنے والے اس بار ملازمین کو مزید بیوقوف نہ بنا پائیں گے کیونکہ آج کا مزدور با شعور ہو چکا ہے اوراسے کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :