لال مسجد آپریشن، مقدمات میں نامزد 9ملزمان گرفتار

مقدمے میں دفعہ 144 اور ناجائز اسلحے کی دفعات شامل

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 15:16

لال مسجد آپریشن، مقدمات میں نامزد 9ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020) لال مسجد آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 9نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے خالف دفعہ 144 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کو اسلحہ مولانا عبد العزیز نے حفاظت کے لئے فراہم کیا ہے۔

مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے متن میں لکھا گیا ہے کہ جب ہم نے ان سے اسلحہ کے بارے میں دریافت کیا تو ہمیں دھمکیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مولوی عبدالعزیز نے ایک مرتبہ پھر لال مسجد پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد بار بار کوشش کئے جانے کے بعد ان کی جانب سے قبضہ نہیں چھوڑا گیا۔ مولانا عبدالعزیز نے مطالبہ کے حوالے سے حکومت کے بھیجے گئے قانونی نکات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی گولی نہ چلائی جائے اور محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔ بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ کو ایک رپورٹ ارسال کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کے ساتھ 4 گارڈز ہیں جن کے پاس ہتھیار موجود ہیں تاہم تمام ہتھیار قانونی ہیں۔ طاہر اشرفی نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ امن کو کوئی خطرہ نہیں ہے، مسجد پر قابض لوگوں کی تعداد اتنی نہیں ہے کہ اداروں کی رٹ کو چینلج کیا جا سکے۔

لیکن اب اسلام آباد پولیس نے 9 ملزمان کے خلاف دفعہ 144 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے جس پر ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں اسلحہ مولانا عبدالعزیز نے حفاظت کے لئے فراہم کیا تھا۔ ملزمان میں اسماعیل بلوچ، عمران بلوچ، ہارون، آفتاب، عبدالستار، شہزاد، مولانا یعقوب غازی، طارق عزیر اور مولانا ادریش شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب ہم نے اسلحے کے بارے میں پوچھا تو ہمیں دھمکیاں دی گئیں۔