حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا، انٹرویو

بدھ 26 فروری 2020 16:45

حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔رانا ثنا نے بتایا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کے دل کے ا?پریشن کے غرض سے پارٹی صدر شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔