چین پاکستان اقتصادی راہداری سے7 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، حکام وزارت منصوبہ بندی

بدھ 26 فروری 2020 16:45

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے7 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سی7 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق مذکورہ منصوبہ سے 2015ء سے 2030ء تک مقامی افراد کو 8لاکھ ملازمتوں کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر 16ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملی ہیں جن میں عام مزدوروں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں انجنئیرز بھی شامل ہیں، کوئلے سے بجلی بنانے کے بڑے منصوبے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ پر 5 ہزار، جبکہ ساہیوال اور قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ پر 3، 3 ہزار پاکستانی کام کررہے ہیں۔

روزگار ملنے کے علاوہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سڑکوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر سے ہونے والے معاشی سرگرمی کی وجہ ملک کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھے گی۔ چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، معیشت کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان سماجی شعبوں میں بھی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔