انسدادہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی

بدھ 26 فروری 2020 16:47

انسدادہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) انسدادہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انسدادد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنماں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ،تفتیشی افسر مدعی مقدمہ سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کراچکا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ گل خان اور ہاشم موجودہ پتہ پر اب نہیں رہتے ،مدعی مقدمے کے رہائشی علاقے میں معلومات سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ،ملزموں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے شواہد موجود نہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں درج دو مقدمات کو اے کلاس کیا جائے،کیس میں فاروق ستار،،خواجہ اظہار،وسیم اختر، روف صدیقی و دیگر نامزد ہیں۔