پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں فریضہ حج کے لیے قرعہ اندازی

بدھ 26 فروری 2020 16:54

پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں فریضہ حج کے لیے قرعہ اندازی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان ٹیلی وژن ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے کارکنوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارے کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں سینئر سیکرٹری ابرار حسین، پرائیویٹ سیکرٹریز محمد شفیق، خالد محمود،ایڈمن اسسٹنٹ محمد کامران، پروگرام اسسٹنٹ لبنیٰ خالد اور قاصد عبد الرحمن کے نام شامل ہیں۔پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے خوش نصیب افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :