سپیکرپرویز الٰہی نے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 10تشکیل دیدی

گوجرانوالہ میں پولیس ویلفیئر فنڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کا پہلا اجلاس 2مارچ 2020کو طلب

بدھ 26 فروری 2020 16:56

سپیکرپرویز الٰہی نے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ شاہین رضا کی نشاندہی پر گوجرانوالہ میں پولیس ویلفیئر فنڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 10تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

سپیشل کمیٹی نمبر 10 کے چیئر مین،وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کمیٹی کا پہلا اجلاس 2مارچ 2020، بروز سوموار دوپہر 2بجے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم''A''میں طلب کر لیا۔کمیٹی نے حکومت پنجاب کے سیکرٹر ی لاء اینڈ پارلیمانی امور،ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی (ہوم)پنجاب، آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن کو اجلاس میں شرکت کے لئے نوٹس جاری کر دئے۔