ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان کل کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 26 فروری 2020 16:58

ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان کل کھلی کچہری لگائیں گے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ خان کل جمعرات کو27 فروری کودن 2 سے 3 بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :