ڈاکٹر طاہرالقادری کا جماعت اسلامی کے سینئر رہنما نعت اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 26 فروری 2020 17:01

ڈاکٹر طاہرالقادری کا جماعت اسلامی کے سینئر رہنما نعت اللہ کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سابق ناظم کراچی نعمت اللہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جماعت اسلامی کے جملہ رہنمائوں اور کارکنوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ نعمت اللہ ایک محب وطن، انسانیت کی خدمت کرنے والی اسلام دوست شخصیت تھے۔ انہوں نے بطور ناظم کراچی ،کراچی کے عوام کی دن رات خدمت کی ۔ ہم سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعا گو ہیں۔