حکومتِ اقلیتوں کی آزادی و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،

پاکستان کے دروازے سکھ بھائیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،کرتارپور راہداری پاکستان کی سکھ برادری کیلئے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا برطانوی نژاد سکھ سائیکل سواروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

بدھ 26 فروری 2020 17:19

حکومتِ اقلیتوں کی آزادی و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اقلیتوں کی آزادی و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، کرتارپور راہداری منصوبہ اس دعوے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پاکستان کے دروازے اور پاکستانیوں کی بانہیں اپنے سکھ بھائیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز الحمراء میں خیر سگالی دورے پر پاکستان آنے والے برطانوی نژاد سکھ سائیکل سواروں کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔

ستونت سنگھ کی قیادت میں تین سکھ سائیکلسٹ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو ناقابلِ بیان ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دن سے بھارت میں مودی سرکار کی ایماء پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ اس موقع پرمہمان سکھ سائیکل سواروں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی گئے بے تحاشا پیار ملا۔