مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 11مارچ کو ہوگی

بدھ 26 فروری 2020 17:36

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 11مارچ کو ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سی نکالنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت 11مارچ کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت میں معاونت کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان کو 11مارچ کو طلب کرلیا۔