Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

بدھ 26 فروری 2020 17:36

لاہور ہائی کورٹ نے یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ کی طرف سے جاری 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں تحریک انصاف کے سبطین خان کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کے مطابق عدالت چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے، تحریری فیصلہ کے مطابق یوسف عباس نے چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی،ملزم یوسف عباس چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں رقم جمع کرواتا رہا،یہ حقیقت ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز ہمارے معاشرے میں پھیل چکی ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئیے، تحریری فیصلہ کے مطابق کسی ملزم کو ضمانت نہ دے کر اسے بطور سزا جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، ملزم کی سزا و جزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے شواہد کی بنیاد پر کرنا ہے، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی گنہگار شخص کی غلطی سے ضمانت پر رہائی کا حل تو موجود ہے، لیکن کسی بے گناہ شخص کو جیل میں قید رکھ کر اسکا مداوہ نہیں کیا جاسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات