مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے امریکا کے وزیرتجارت ولبرراس کی ملاقات

پاکستان اورامریکاکے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق امورکا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

بدھ 26 فروری 2020 17:41

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے امریکا کے وزیرتجارت ولبرراس کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور ان کی ٹیم سے امریکا کے وزیرتجارت ولبرراس نے بدھ کویہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اورامریکاکے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق امورکا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کی امداد اور معاونت پر امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے نتیجہ میں پاکستان میں مزید امریکی سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی جبکہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم کے مشیر نے امریکی وزیرتجارت کوملک کی اقتصادی صورتحال اورمعیشت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا اورکہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کردیاگیاہے جس کا اعتراف بھی کیا جارہاہے۔ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعمیری شراکت داری کا عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ اوردیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔