امریکی سیکرٹری برائے تجارت ولبرراس کی عمر ایوب اور ندیم بابر سے ملاقات ، مختلف امورپر غور

وفاقی وزیر نے ماحول دوست ایندھن اور گرین انرجی سے متعلق پاکستان کی انرجی پالیسی پر روشنی ڈالی

بدھ 26 فروری 2020 17:41

امریکی سیکرٹری برائے تجارت ولبرراس کی عمر ایوب اور ندیم بابر سے ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) امریکی سکرٹری برائے تجارت ولبر راس نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے وزارت توانائی میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے امریکی سکریٹری تجارت اور امریکی مندوبین کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے پاکستان کے انرجی سیکٹر اور موجودہ حکومت کی ملک کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے کوشاں کوششوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ان کوششوں کی خود وزیر اعظم پاکستان خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے توانائی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ امریکی سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا جن میں بجلی کی پیداوار ، ٹرانسمیشن اور تقسیم ، مصنوعی ذہانت ، قابل تجدید توانائی ، ہائیڈل انرجی اور تربیت کے مواقع شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر نے ماحول دوست ایندھن اور گرین انرجی سے متعلق پاکستان کی انرجی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ نیشنل گرڈ میں ہائیڈل اور قابل تجدید ذرائع کو پاکستان کے انرجی مکس کو وسعت دی جائے گی۔ وزیر نے 2025 تک اس حصے میں 52 فیصد اور 2030 تک 63 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لئے کیے گئے اہم اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ امریکہ اور پاکستان دونوں کے مابین کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے میں مزید کتنی امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ندیم بابر نے ایکسن موبل کے پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخلے کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر بابر نے اسے ایک انتہائی سازگار قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مزید امریکی کمپنیاں بھی اس کی پیروی کرے گی۔

مسٹر ندیم بابر نے پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، ریسرچ اور پروڈکشن سیکٹر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ ولبر راس نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین اس طرح کے روابط سے نہ صرف تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔