دیپالپور پولیس نے خوف کی علامت انعام الحق عرف کالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت کو گرفتار کر لیا

چار مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں، ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کو مسروقہ سامان برآمد ،17وارداتوں کااعتراف کر لیا ،مزید اہم وارداتوں کے انکشاف کی توقع

بدھ 26 فروری 2020 17:44

دیپالپور پولیس نے خوف کی علامت انعام الحق عرف کالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ..
کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) دیپالپور پولیس نے خوف کی علامت انعام الحق عرف کالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت کو گرفتار کر لیا ،چار مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں گئی ہیں۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کو مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ملزمان نے 17وارداتوں کو اعتراف کر لیا مزید اہم وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے ۔

یہ انکشاف ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفرنے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عابد حسین ظفر نے کہا کہ کالی ڈکیت کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے میری ذمہ داری تفویض کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے میری ٹیم کے دن رات محنت کرنے والے انسپکٹر انچارج سی آئی اے محمد اشفاق، اور سی آئی اے انچارج دیپالپور محمد شفیق نے کالی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے عوام کا سکھ چین بحال کیا ۔

(جاری ہے)

یس ڈی پی او دیپالپورعابد حسین ظفر کالی ڈکیت گینگ کی وارداتوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان میںسرغنہ گینگ انعام الحق عرف کالی ولد محمد اسلم قوم آرائیں سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھاان کے ساتھیوں میں شان ولد گلزار قوم چشتی سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھا،محمد اشرف ولد شہباز قوم کھرل سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھا ،محمد احمد عرف چنگی ولد محمد یار قوم چشتی سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھا،محمد اویس ولد گلزار قوم چشتی سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھا،عمر دراز عرف گھنٹی ولد محمد صدیق قوم چشتی سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھا،ریاض احمد ولد محمد امین قوم چشتی سکنہ 43/SPکھرپہ حویلی لکھاایس ڈی پی او دیپالپور نے بتایا کہ ملزمان نے جن وارداتوںکااعتراف کیا ان میں عرصہ تقریبا10/12یوم قبل انعام الحق مسلح 44بور رائفل ،محمد اشرف مسلح 30بور،محمد اویس مسلح 30بور،شان مسلح رپیٹر،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن فرید ٹائون داخلی جوایا بلوچ تھانہ حویلی لکھا کنسٹیبل کے گھر ڈکیتی کی نیت سے دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے تمام گھر والوں کو کمرہ میں بند کر دیا وہاں سے رپیٹر بندوق12بور،نقدی،زیورات لیکر گھر سے باہر نکلے باہر ایک آدمی بھی ملاجس سے نقدی رقم 5000روپے چھینے اور سکیورٹی گارڈ سے پسٹل30بور اور1000روپے چھین کر فرار ہو گئے عرصہ قریب10/11یوم قبل حویلی لکھا دی نالج سکول آبادی سوسائٹی میں ایک گھر میں انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن ،اویس مسلح پسٹل،ریاض شاہ مسلح پمپ ایکشن،محمد اشرف مسلح رپیٹر داخل ہوئے ریاض شاہ گھر سے ہابر کھڑا رہاوہاں سے لیب ٹاپ،سولر ،نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر گھر میں موجود اہل خانہ کو بند کر دیا اور فرار ہو گئے عرصہ تقریباً1سے ڈیڑھ ماہ قبل ایک کس غلام مصطفی اپنے لوڈر رکشہ پر آرہا تھا جس سے کھرپہ چوک کے قریب انعام الحق اور شان ولد گلزار نے مسلح ہوکر موبائل فون ،نقدی رقم 20000روپے چھین کرفرار ہو گئے ۔

عرصہ تقریباًڈیڑھ ماہ قبل محمداشرف ولد شہباز اور شان ولد گلزار نے مسلح ہوکر محمدنبیل اختر جو اپنی والدہ کے ہمراہ HBLبرانچ حویلی لکھا گیا واپسی پر گن پوائنٹ پر ملزمان نے اس سے مبلغ 18500روپے اور موبائل فون Vivoچھین لیا ۔عرصہ قریب 14/15یوم قبل ملزمان انعام الحق،شان اور محمداشرف نے جوایا بلوچ سے کریانہ کی دوکان کے شٹر کا تالہ توڑ کر ملزمان نے ایک عدد کمپیوٹر سیٹ ،دوبڑے سپیکر ،دوکاٹن گھی اور دیگر متفرق سامان وغیرہ چوری کرلیا ۔

عرصہ تقریباً16/17یوم قبل انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن ،عمر دراز مسلح پسٹل،شان مسلح پمپ ایکشن،محمد اشرف مسلح رپیٹر جوایا بلوچ آبادی حویلی لکھا اڈہ کے اوپر ایک دوکان کے تالے توڑ کر کمپیوٹر ،LCD،گھی کی پیٹیاں،بسکٹ،شیمپو وغیرہ لیکر فرار ہو گئے عرصہ تقریبا25/26یوم قبل بصیر پور ریلوے لائن کے پاس سنگل والی آبادی پیر ریاض شاہ کے گھر کے سامنے میٹرو موٹر سائیکل کھڑی تھی انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن،اویس مسلح پسٹل،محمد اشرف مسلح پسٹل موٹر سائیکل کا لاک توڑنے کی کوشش کی جو نہ ٹوٹا گھر سے آدمی ریاض شاہ کو اٹھاکر گن پوائینٹ پر نقدی 5000روپے ایک عدد کمبل اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً27/28یوم قبل انعام الحق مسلح پسٹل،محمد احمد مسلح پمپ ایکشن،شان مسلح 44بور،محمد اشرف مسلح رپیٹرآبادی درئے کے امین کوٹ بائی پاس کے قریب گھر کے سامنے ایک آدمی کو پکڑا اسکو گھر میں لے گئے گھر کی تلاشی لی کچھ نہ ملا اندر سے موٹر سائیکل 125رنگ سیاہ نکالی اتنی دیر میں باہر ایک آدمی اور آگیا جس سے بھی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اسنے مزاحمت کی جسکو رائفل کے بٹ ماکر مضروب کیا اور فرار ہو گئے مزید براں ہاشمی فارم اور اس کے بعد بٹک روڈ پٹرول پمپ پر وار دات کی قیمتی اشیاء اور اسلحہ پمپ ایکشن سکیورٹی گارڈ سے چھین کر فرار ہو گئے۔

عرصہ تقریباًایک ماہ قبل انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن ،محمد اویس مسلح پسٹل،محمد اشرف مسلح رپیٹر محلہ غوث پورہ تھانہ بصیر پور ایک گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے گھر پر موجود افراد کو باندھ کر کمرہ میں بند کر دیا گھر کی تلاشی لی سونا اور نقدی اور ان سلے کپڑے لیکر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً25/26یوم قبل ایکسچینج روڈ بصیر پور انعام اللہ مسلح 44بور محمد احمد مسلح رپیٹر،محمد اشرف مسلح پسٹل،محمد اویس مسلح پسٹل،محمد شان مسلح پسٹل ایک گھر میں داخل ہوئے گھر میں موجود ایک عورت اور ایک آدمی تھا جسکو پکڑ کر کمرہ میں بند کر دیا گھر سے زیورات،نقدی موبائل فون اور ایک پمپ ایکشن بندوق لیکر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً3ماہ قبل محمد احمد عرف چنگی ،محمد انعام الحق،محمد اویس ایک آدمی اور ایک عورت موٹر سائیکل پر شہر سے گھر جا رہے تھے جب محلہ گیلانیہ گلی میں داخل ہوئے تو ان سے زیورات چھین کر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً1/2ماہ قبل بونگی طاہر ایک گھر میں داخل ہوکر محمد احمد عرف چنگی،انعام الحق ،اویس،شان ،عمر دراز گھر والوں کو کمرہ میں بند کر دیا زیورات اور نقدی ،کپڑے وغیرہ لیکر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً1/1/2ماہ قبل محمد احمد،محمد اویس،انعام الحق مسلح اسلحہ موٹر سائیکل پر دن کے وقت دو عورتیں اور ایک بچہ بٹک روڈ پر جا رہے تھے انکو روک کر زیورات و نقدی،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً ایک ماہ قبل آبادی گرجہ نزد ڈگری کالج بصیر پور ایک گھر میں انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن ،عمر دراز مسلح پسٹل،شان مسلح پمپ ایکشن،محمد اشرف مسلح رپیٹر،اویس مسلح پسٹل داخل ہوئے گن پوائینٹ پر نقدی،زیورات،موبائل فون،ATMکارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے گھر والوں کو باندھ کر ایک کمرہ میں بند کر دیا عرصہ 2ماہ قبل انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن،محمد اویس پسٹل،محمد اشرف مسلح رپیٹر،شان مسلح آتشین اسلحہ لالے والا راجباہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم ایک گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے گھر میں ایک آدمی اور ایک عورت موجود تھے جنکو پکڑ کر قابو کرکے کمرہ میں بند کر دیا ایک عدد رائفل دو عددLCD،نقدی چھین کر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً ایک ماہ قبل پل گھارہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن،اویس مسلح پسٹل،انعام اللہ مسلح پمپ ایکشن،اشرف مسلح پسٹل ،صفدر عرف نیہالہ آرائیں ایک آدمی اسکے ساتھ آیا تھا ایک گھر میں داخل ہوئے وہاں سے نقدی زیورات وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے عرصہ تقریباً2/3ماہ قبل انعام الحق مسلح 44بور،محمد احمد عرف چنگی مسلح پمپ ایکشن،ریاض حسین شاہ پسٹل،محمد اشرف مسلح رپیٹرچورستہ میاں خاں پٹرول پمپ کیساتھ حویلی روڈ پر ایک گھر سے گن پوائینٹ پر بھینس چوری کی اور لے گئے جو ریاض شاہ کے پاس ہے۔

ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر نے برآمدگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر،CPU،LCD،سائونڈ سسٹم، بوفر،دو عدد سولر،،سلنڈرچار عدد،گھی ایک کاٹن دو عدد بالٹیاں بڑی لیپ ٹاپ،رپیٹر12بور،پمپ ایکشن12بور،بندوق 12بورکٹی ہوئی،ایک عدد موٹر سائیکل پاک ہیرو،ایک عدد موٹر سائیکل 125-CCایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفرنے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 21مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔