مسلم ممالک کی حکومتیں اور ریاستیں دین کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن

امریکا کو ٹرمپ، ہندوستان کو مودی اور ہمیں عمران خان ملا ہے، مرنے کے بعد تینوں کو میوزیم میں رکھا جائے،سربراہ جمعیت علماء اسلام عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے پیچھے نہیں ہٹنا،،لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب

بدھ 26 فروری 2020 17:46

مسلم ممالک کی حکومتیں اور ریاستیں دین کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں،مولانا ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی حکومتیں اور ریاستیں دین کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔ امریکا کو ٹرمپ، ہندوستان کو مودی اور ہمیں عمران خان ملا ہے، مرنے کے بعد تینوں کو میوزیم میں رکھا جائے۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں اور اپنے وطن عزیز سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جامعہ مدرسہ اشاعت القرآن کی بنیاد ہمارے بزرگ مولانا حقانی نے اسلام کی خدمت کے لئے رکھی اور شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے اس مدرسہ کو آگے بڑھاتے ہوئے گلستان علم بنایا، انہوں نے کہا کہ امریکا کو ٹرمپ، ہندوستان کو مودی اور ہمیں عمران خان ملا ہے، مرنے کے بعد تینوں کو میوزیم میں رکھا جائے، مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے پیچھے نہیں ہٹنا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا میں اس وقت نظریاتی تصادم موجود ہے، ایک طرف مذہب بیدار ہے اسلامی دنیا کی قوتیں بیدار مذہب کی حوصلہ فزائی کر رہے ہیں، دوسری جانب عالمی قوتیں بیدار مذہب کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، جن کے اعلی کار کچھ یہاں بھی ہیں، آج صورتحال یہ ہے ملک معاشی حوالے سے بیٹھ گیا ہے، پیسہ ہی نہیں ہے، اس وقت تھر میں قادیانی کام کر رہے ہیں، غربت کے ذریعے قادیانیت کا جال بچھا کر مضبوط کیا جا رہا ہے، جب پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط تھا تب ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت تھی، تب واجپائی وزیر اعظم تھے اور وہ یہاں تجارت کرنا چاہتا تھا، آج بھی اسی بی جے پی کی حکومت ہے لیکن صورتحال کیا ہے۔