آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں شکست دے دی

بہترین بیٹنگ کرنے پر جویریہ خان پلیئر آف دی میچ قرار، ڈیانا بیگ کی شاندار باوٴلنگ

بدھ 26 فروری 2020 18:32

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں شکست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2020ء) پاکستان نیآئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020کافاتحانہ آغاز کیا ہے۔آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 125 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں تجربہ کار بیٹر جویریہ خان اور فاسٹ باوٴلر ڈیانا بیگ کی شاندارکارکردگی نیقومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔



ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمائن کیمبل اور اسٹیفنی ٹیلر 43،43 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہیں۔

(جاری ہے)

دونوں بیٹرز کی اننگز میں 2،2 چوکے اور 2،2 چھکے شامل تھے۔ لی آن کِربی 16 رنز بناکر آوٴٹ ہوئیں۔ تینوں بیٹرز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی کوئی بلے باز بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔


فاسٹ باوٴلر ڈیانا بیگ نے ابتدائی اوورز میں عمدہ باوٴلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنز کی بیٹنگ لائن اپ کو دباوٴ کا شکار کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیانا بیگ کے علاوہ ندا ڈار اور ایمن انور نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنرز نیاننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔

جویریہ خان اور منیبہ علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 58 رنز کا مضبوظ آغاز فراہم کرکے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔ جویریہ خان 35 او رمنیبہ علی 25 رنز بناکر آوٴٹ ہوئیں، جس کے بعد کپتان بسمہ معروف نے ندا ڈار کے ہمراہ 40 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاص کرلیا۔

بسمہ معروف 39 اور ندا ڈار 18 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں مثبت بیٹنگ کرنے پر جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قومی خواتین کرکٹ ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 28 فروری کو اسی میدان پر انگلینڈکے خلاف کھیلیگی۔
اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔


آفیشلز:
سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باوٴلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔
شیڈول:
28 فروری بروز جمعہ: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنزبمقام کینبرا
یکم مارچ بروزاتوار: پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزبمقام سڈنی
3 مارچ بروزمنگل: پاکستان ویمنز بمقابلہ تھائی لینڈ ویمنزبمقام سڈنی