گ*حکومت کا سا نواز شریف کی بیماری پر اعتراض بے بنیاد ہے ، ملک محمد افضل کھوکھر

بدھ 26 فروری 2020 21:31

#رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت بھی گھٹیا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا، حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن میں موجودگی کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا سیاسی انتقام ہے جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدندن کا مؤقف ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو متعلقہ دستاویزات کئی بار جمع کروائیں