پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 132 فیصد اضافہ

جمعرات 27 فروری 2020 10:05

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 132 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بعد از ٹیکس منافع میں2019ء کی دوسری ششماہی کے دوران 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کمپنی نے 120.5 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء میں جولائی تا دسمبر کے لئے پی ایس ایکس کو 51.9 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کی آخری ششماہی کے مقابلہ میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بعد از ٹیکس منافع میں 68.6 ملین روپے یعنی 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :