دمام میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبروں نے کھلبلی مچا دی
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے صورت حال واضح کر دی گئ
محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 10:27
(جاری ہے)
اس خطے میں اس موذی وائرس کی موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹویٹر پر کسی بھی کسی قسم کی افواہ سے بچنے کے لیے سرکاری اکاؤنٹ @SaudiMOH937 کو فالو کریں۔ مملکت میں کرونا کے حوالے سے غیر مصدقہ باتوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس حوالے سے سرکاری بیان کا انتظار کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں متعدد افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔چند روز قبل بھی سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔کسی بھی خطرے کے پیش نظر اس حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے حکومتی اداروں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مملکت کو کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام فضائی، سمندری اور زمینی داخلی راستوں پر مسافروں کی آمدو رفت کے دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر صحت نے مملکت کے شہریوں اور غیرملکی باشندوں پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی تجاویز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک بیماری کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی افواہوں پرکان نہ دھریں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.