بچپن سے اداکاری کا تھا ، عشال فیاض

جمعرات 27 فروری 2020 11:30

بچپن سے اداکاری کا تھا ، عشال فیاض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) اداکارہ عشال فیاض نے کہاکہ وہ بچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن کو اداکاری کرتے دیکھا کرتی تھی اور انہیں وہیں سے اداکاری کا شوق پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتی ہیں۔ شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اداکار سمیع خان سیٹ پر صرف اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور ساتھی اداکاروں سے کم بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص سے ملتے ہوئے وہ اس کا اخلاق دیکھتی ہیں اور انہیں عاجز لوگ بہت پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :