میاں صاحب سیاسی قیدی ہیں،ان کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نواز شریف مظلوم ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،مشاہدحسین سید

حکومت کے اپنے ڈاکٹرز نے جو بیانات دیئے تھے یہ اس سے یو ٹرن لے گئے ہیں، پہلے کشمیر اور پھر ہندوستان میں واقعات تشویشناک ہیں، خصوصی گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 12:26

میاں صاحب سیاسی قیدی ہیں،ان کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نواز شریف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میاں صاحب سیاسی قیدی ہیں،ان کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نواز شریف مظلوم ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،حکومت کے اپنے ڈاکٹرز نے جو بیانات دیئے تھے یہ اس سے یو ٹرن لے گئے ہیں، پہلے کشمیر اور پھر ہندوستان میں واقعات تشویشناک ہیں مودی کے خلاف ایک بغاوت سامنے آگئی ہے،بھارت میں 25 مسلمانوں کا قتل عام افسوسناکہ واقعہ ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی کہہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہئے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کی طرف جارہے ہیں مگر حکومت کی پالیسی ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی صحت اس وقت ٹھیک نہیں وہ بیمار ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف سمیت سب لوگ سیاسی قیدی ہیں حکومت کے پاس کوئی کیس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے گھر کے ساتھ جو ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

رانا ثنااللہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف جعلی کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیلنجر کو کوئی ایک پارٹی حل نہیں کر سکتی ہے۔ مشاہدحسین سید نے کہاکہ مودی نے نئے ہندوستان کا کہا اور یہاں بہی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دونوں ناکام ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں لانچ ہوا سی پیک کو بھی موجودہ حکومت کے بیانات اور روش نے مشکوک کرنے کی کوشش کی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔ہمارے وہ وسائل نہیں ہے اس کو سیاست سے بالاتر ہونا ہے۔