Live Updates

مافیا کون ہے حکومت کو معلوم ہونا چاہیے،60لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے جائیں گے،مفتاح اسماعیل

معیشت جتنی اس وقت خراب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی،ایکسپورٹ نہیں بڑھی ہے،مہنگائی بڑھی گئی ہے،بزنس کمیونٹی بھی بہت پریشان ہے،سابق وزیرخزانہ

جمعرات 27 فروری 2020 12:26

مافیا کون ہے حکومت کو معلوم ہونا چاہیے،60لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے بھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مافیا کون ہے حکومت کو معلوم ہونا چاہیے،60لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے جائیں گے،معیشت جتنی اس وقت خراب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی،ایکسپورٹ نہیں بڑھی ہے،مہنگائی بڑھی گئی ہے،بزنس کمیونٹی بھی بہت پریشان ہے،سب کو ملکر حل نکالنا چاہیے،کرونا وائرس کا کراچی میں پہلا کیس ہوگیا ہے میں سندھ اور وفاق سے سیاست سے بالاتر ہوکر گزارش کرتا ہوں کہ وہ اقدامات اٹھائیں،اگر ن لیگ کی کوئی ضرورت ہے تو ہم سے لے لیں اس وائرس کے پھیلنے کا بہت خدشہ ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاید خاقان عباسی اور احسن اقبال رہا ہوئے ان دونو ں سے زیادہ ایماندار کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم رول آف لا کی طرف جارہے تھے نواز شریف کے دور میں آٹا 35 روپے تھا جب حکومت چھوٹی تب آٹا 35 روپے تھا۔انہوں نے کہا کہ کیماڑی میں 14 افراد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔کوئی سد باب نہیں کیاگیا ہے۔کراچی شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

جب بھی کوئی حادثاتی اموات ہوتی ہیں تو کوئی بھی شہر کو آن نہیں کرتا ہے۔ہماری قیادت نے ہمیشہ کراچی کو آن کیا ہے کراچی کے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ہماری حکومت میں جو امن قائم ہوا تھا لیکن اب پھر امن خراب کیا جارہا ہے۔گرین لائن بس پر بسیں نہیں چلائی جارہی ہیں۔سندھ حکومت نے بسیں لانی تھی۔انہوں نے کہاکہ معیشت جتنی اس وقت خراب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

ایکسپورٹ نہیں بڑھی ہے۔مہنگائی بڑھی گئی ہے۔بزنس کمیونٹی بھی بہت پریشان ہے۔مہنگائی کا ریشو 5 فیصد سے بڑھ کر 14 فیصد ہوگئی ہے۔جن بزنس مین نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تھا وہ بھی اب ہمارے پاس آکر پریشانی کا ذکر کرتے ہیں۔عمران خان نے آکر شبر زیدی کو بلا کر کہا کہ ریونیو بڑھا نا ہے شبر زیدی گھر جاکر بیٹھ گئے۔موجود حکومت کوئی ٹارگٹ ایچیو نہیں کرسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات