سرگودھا پولیس کی پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کیلئے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی‘تین گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 12:41

سرگودھا پولیس کی پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کیلئے پتنگ فروشوں کے خلاف ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سرگودھا پولیس نے پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کے لئے پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کارروائی میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر کے کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے حماد علی ولد عبدالغفار سکنہ سرور کالونی سے کیمیکل ڈوریں 2عدد اور10پتنگیں، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے وقار احمد ولد افتخار سکنہ بلاک16سرگودھا سی25عدد پتنگیں اور تھانہ سٹی پولیس نے محمد حسن طارق ولد طارق سکنہ اقبال کالونی سے کیمیکل ڈور سمیت 70پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :