علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پہلے مرحلے میں پیش میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ سرٹیفکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسزکے داخلے 3 مارچ کو بند ہوجائیں گے

کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند 3 مارچ تک بینکوں کے اوقات کار میں داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ڈائریکٹر شعبہ داخلہ

جمعرات 27 فروری 2020 12:44

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پہلے مرحلے میں پیش میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزکے داخلے منگل) 3 مارچ(کو بند ہوجائیں گے ،ْ ملک بھر سے اِن میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد 3 مارچ تک بینکوں کے اوقات کار تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکا میں مقیم پاکستانی میٹرک )جنرل(،ْ انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(کے علاوہ عربی بول چال ،ْ اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اِن ممالک میں مقیم پاکستانی جو اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں 3 مارچ تک داخلہ فارم مع فیس ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ قبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کے طلبہ میٹرک پروگرام میں بالکل مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ،ْ اِن علاقوں میں رہائش پذیر داخلوں کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں۔