بٹ خیلہ، دریا میں دو بھائی گر گئے، ایک کو زندہ بچا لیا، دوسرے کی تلاش جاری

جمعرات 27 فروری 2020 13:13

بٹ خیلہ، دریا میں دو بھائی گر گئے، ایک کو زندہ بچا لیا، دوسرے کی تلاش ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) بٹ خیلہ ملاکنڈ کے علاقے صبرشاہ میںدوبھائی اپنے آپ کوآوارہ کتوں سے بچاتے ہوئے دریا میں جاگرے ، مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت ایک کو زندہ بچالیاجبکہ دوسرے کی تلاش تاحال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات کے مطابق ریسکیوٹیمیں لاپتہ نوجواں کی تلاش میں تاحال مصروف ہیں۔ موقع پر موجود شہریوں کاکہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کے خاتمے کے لیے انہوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ کواپیل کی ہے کہ وہ آوارہ اور باولے کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کاروائی کریں ۔