آج بھی ہمارے معاشی ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں‘ اسحاق ڈار

(ن) کے دور میں شرح نمو رکاریکارڈ سطح پر تھی ، مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا گیا تھا ‘ سابق وزیر خزانہ

جمعرات 27 فروری 2020 13:25

آج بھی ہمارے معاشی ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ پالیسی ریٹ کے ساتھ انڈسٹری کا چلنا نا ممکن ہے ،ہمارے دور میں شرح نمو ریکارڈ سطح پر تھی جبکہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا گیا تھا لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائشگاہ پر آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں شرح منافع 6 فیصد اور ایکسپورٹ ری فنانس 3 فیصد کی شرح پر تھی،،پانچ سالوں میں ریونیو کولیکشن دو گنا ہو گئی تھی ، تاجر برادری کا ہماری حکومت پر اعتماد تھا ۔اگر آج بھی ہمارے معاشی ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان 2030 میں جی 20 ویں میں شامل ہونے جارہا تھا لیکن آج ہم 50 ویں نمبر پر آگئے ہیں ،کمٹمنٹ، نیک نیتی اور کوشش سے پاکستان دوبارہ اپنی پٹڑی پر چڑھ سکتا ہے ۔ نعیم میر نے اسحاق ڈار کی ملک کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارجس طرح بزنس کمیونٹی کو اپنے ساتھ لیکر چلتے تھے اس کی مثال نہیں ملتی۔