فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آ ئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،وزیر خارجہ

ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں،پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں، شاہ محمود قریشی کا بیان

جمعرات 27 فروری 2020 13:36

فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آ ئندہ بھی ہم دشمن کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 27فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آ ئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں،پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

ا پنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 27 فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی، 27 فروری کو ہم نے تمام دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آ ئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کیہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دوران کشیدگی بھارتی پائیلیٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی حکومت کے کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کو دیکھ کر قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی اہمیت ثابت ہو گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج کے دن یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج جارحیت پسند نہیں بلکہ جارحیت مخالف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ شاہ محمود قریشی