امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ردعمل کے لیے کوارڈینیٹر مقررکر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 13:46

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ردعمل کے لیے انچارج نامزد کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں 60 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس میں امریکی صدر اور نائب صدر نے بتایا کہ امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کا خطرہ ابھی بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے ا ور اس کے لیے وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس کے لیے امریکہ کی ہر سوسائٹی کو تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے صحت کے حکام کے بیان جس میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا امریکہ تک پھیلائو کا معاملہ اگر نہیں جب کا ہے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بعض پروازوں کو محدود کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔