بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘یاسر عرفات رامے

جمعرات 27 فروری 2020 14:35

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس کی تاریخ میں ..
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں درجنوں مظلوم مسلمانوں کو شہید اور مساجد سمیت اُن کی املاک کو جلایا جارہا ہے اور اُن پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیںجسکی عالمی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ،سابق کونسلر یونین کونسل سادھوکے چودھری ظہور احمد سندھو،سابق ناظم ناظم چودھری محمد نعیم بلا،رہنما تحریک لبیک پاکستان محمد شاہد حنیف،صدر سٹی پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر اور صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکے صاحبزادہ محمد فاروق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ،یورپی یونین اورعالمی طاقتیں ہوش کے ناخن لیں اور مودی کے خلاف ضمیر کی آوازپر ایکشن لیں کہ گجراتی قصاب نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے مودی کا متعصب چہرہ ساری دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسل در نسل کے رہنے والے بھارتی مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کو شہری حقوق سے محروم کرکے اب وہاں قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔