بہاولنگر‘ تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کی بڑی کارروائی، عرصہ گیارہ سال سے چوری و نقب زنی کے مقدمہ میں روپوش ملزم اشتہاری محمد رمضان گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 14:50

بہاولنگر‘ تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کی بڑی کارروائی، عرصہ گیارہ سال سے ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کی بڑی کارروائی، عرصہ گیارہ سال سے چوری و نقب زنی کے مقدمہ میں روپوش ملزم اشتہاری محمد رمضان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او انسپیکٹر افتخار نذیر سوہل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عرصہ گیارہ سال سے نقب زنی و چوری کے مقدمہ میں روپوش ملزم اشتہاری محمد رمضان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، ملزمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، عوامی ریلیف کو ممکن بناتے ہوئے انصاف کی جلد فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔علاقہ سے منشیات، ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیس عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ اور عوامی خدمت پولیس کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :