تھانہ ترنول پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 14:50

تھانہ ترنول پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ ترنول پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کے ملزمان میں آفان عارف اور عنایت الرحمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر شہری کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ یہ کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول ارشد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :