ترکی اگلے ہفتے تک ادلب سے شامی فورسز کو پسپا کر دے گا، ایردوآن

جمعرات 27 فروری 2020 14:57

ترکی اگلے ہفتے تک ادلب سے شامی فورسز کو پسپا کر دے گا، ایردوآن
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج ادلب میں شامی فورسز کو ان کی چوکیوں سے رواں ہفتے پسپا کر دے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا، جب شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے ادلب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس عسکری پیش قدمی کی وجہ سے شامی صوبے ادلب سے قریب ایک ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔ ترکی اس خطے میں باغیوں کی امداد کے لیے اپنے سینکڑوں فوجی تعینات کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :