جنیوا میں لییبا کے متحارب گروہوں کے درمیان امن مذاکرات

مذاکرات اس وقت تک معطل کیے جائیں ، لیبیا کی ہائی کونسل آف اسٹیٹ کا اقوام متحدہ کو خط

جمعرات 27 فروری 2020 14:57

جنیوا میں لییبا کے متحارب گروہوں کے درمیان امن مذاکرات
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنیوا میں لیبیا کے متحارب فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات کی وجہ ان متحارب گروہوں کے درمیان طرابلس پر قبضے کے لیے جاری لڑائی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات کے چند ہی گھنٹوں بعد لیبیا کی ہائی کونسل آف اسٹیٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کو ارسال کردہ ایک خط میں مطالبہ کیا گیا کہ یہ مذاکرات اس وقت تک معطل کر دیے جائیں، جب کہ عسکری مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں ایک متوازی حکومت قائم ہے اور خلیفہ حفتر کی زیرقیادت یہ فورسز دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :