ابھینندن جان بچانے پر پاک آرمی کے شکرگزار

پاک آرمی کے دو جوانوں نے مجھے لوگوں سے بچایا اوراپنے ساتھ لے گئے جہاں مجھے طبی امداد دی گئی۔بھارتی پائلٹ کا گرفتاری کے بعد دیا گیا پہلا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 فروری 2020 14:12

ابھینندن جان بچانے پر پاک آرمی کے شکرگزار
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

طیارہ تباہ ہونے کےبعد ابھینندن آزاد کشمیر کے علاقہ میں گرا جہاں مقامی افراد نے بھارتی پائلٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابھینندن کی پسلی پر بھی چوٹ آئی جس کی وجہ مشتعل ہجوم کی جانب سے کیا گیا تشدد تھا۔ کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن بھارت جانے کے باوجود اپنے بیان پر قائم رہا اور اعتراف کیا کہ پاک فوج کی جانب سے اسے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی تصدیق ابھینندن کی میڈیکل رپورٹ سے بھی ہوئی۔اس واقعے کے ایک سال بعد آج پھر ابھینندن پاکستان میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔جس میں وہ اپنی ساری کہانی بتاتے ہوئے پاک آرمی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رہائی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہناتھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔

میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ میرا جہازہٹ ہوا۔ تو میں ایجیکٹ ہو چکا تھا۔ مجھے اپنا طیارہ چھوڑنا پڑا کیونکہ میرا طیارہ ٹوٹ چکا تھا۔ میرا پیراشوت کھلا ، میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، لوگ بہت زیادہ تھے۔ میرے پاس ایک ہی راستہ تھا کہ میں نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن میرے پیچھے لوگ آئے تھے ان کا جوش کافی اونچا تھا، اسی دوران پھر آرمی کے لوگ آئے۔

پاک آرمی کے دو جوانوں نے مجھے لوگوں سے بچایا اوراپنے ساتھ لے گئے۔ وہ مجھے اپنی یونٹ میں لے گئے، جہاں مجھے طبی امداد دی گئی۔ پھر مجھے ہسپتال لے جایا گیا۔ میں نے پاکستانی آرمی کے ساتھ وقت گزارا۔ پاک فوج کے رویے سے بڑا متاثر ہوا ہوں۔ پاکستانی آرمی بڑی پیشہ ورانہ فوج ہے۔ ابھی نندن نے کہا کہ انڈین میڈیا ہمیشہ ہر چیز کو بڑھا چڑھا کرتا ہے ، چھوٹی سی چیز کو آگ اور مرچ لگا کربولتے ہیں۔