نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں۔صائمہ خان

بہت سی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل ہوا آج بھی خود کو طالب علم سمجھتی ہوں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 15:16

نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں۔صائمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) پاکستا ن فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ سٹیج کا روخ کرنے والی نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں، ان کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارم سب سے مشکل کام ہے اجکل جن کو کچھ بھی نہیں آتا وہ سٹیج پر کام کر رہی ہیں جس سے سٹیج کی بدنامی ہے،صائمہ خان نے مزید کہا ہے کہ بہت سی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل ہوا آج بھی خود کو طالب علم سمجھتی ہوں ابھی بھی کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :