موقع ملا تو پلوامہ اور 27 فروری کے درمیان تاریخ کے انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا،

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

جمعرات 27 فروری 2020 16:19

موقع ملا تو پلوامہ اور 27 فروری کے درمیان تاریخ کے انمول لمحوں کی داستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ 27 فروری کے عظیم معرکہ میں اطلاعات کے محکمے کے سربراہ کی حیثیت سے براہ راست کردار کا موقع ملا، کبھی موقع ملا تو مستقبل میں پلوامہ اور 27 فروری کے حوالے سے تاریخ کے ان انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ وزیراعظم کا غیرمتزلزل ایمان اور جنرل باجوہ کی فراست، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان اور ان کی ٹیم کی محبت اوراعتماد نہ بھولنے والا وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو مستقبل میں پلوامہ اور 27 فروری کے درمیان کیا کیا ہوا، کس طرح معاملات ہوئے تاریخ کے ان انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا۔چوہدری فواد حسین نے دہلی فسادات سے متعلق ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دہلی فسادات کی اصل ذمہ داری دنیا اورہندوستان کی سیکولر قیادت پر عائد ہوتی ہے جنہوں اس ساری صورتحال میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اہل دانش اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ مودی جنون انتہائی حد تک سرائیت کر جائے گا اور وہ کورونا وائرس کی وبا سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا۔