وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا مولانا محمد الیاس کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 27 فروری 2020 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بزرگ عالم دین اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کے امیر شیخ التفسیر مولانا محمد الیاس خان آف چناری کی رحلت کو ریاست کا علمی و دینی نقصان قرار دیتے ہوئے وفات پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار کیا ہی,بدھ کے روز اپنے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا الیاس نے پونہ صدی ریاست میں قران وسنت کے احیا اور برائیوں فرسودہ روایات و خرافات کے خاتمے کے لئے دینی و اصلاحی کردار ادا کیا اور ان کے ہزاروں شاگرد ملک بھر و بیرون ممالک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مولانا ایک حق گو بے باک اور جرات مند دینی راہنما اور مصلح تھے جن کی وفات سے ریاسے عظیم شخصیت سے محروم ہوچکی ہے جس کی تلافی اب آسان نہیں ہے انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائے درجات بلند کرتے اورانکو جنت الفردوس میں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے جملہ پسماندگان ولواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :