وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا خیر مقدم

جمعرات 27 فروری 2020 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی جانب سے آزادکشمیر ریجن میں اپنے آفیسران، ضلع نیلم ، جہلم ویلی( ہٹیاں )، اورباغ کے فیلڈ سٹاف کی تربیت اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیئے وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا خیر مقدم ۔مظفرآباد میں منعقدہ ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ "01-Day Training Workshop of WeT Field Staff of District Neelum, Jhelum & Bagh" کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزادکشمیر ریجن راجہ کلیم اللہ خان نے کامیاب ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر وسیلہ تعلیم پروگرام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نویداکبر اور ڈپٹی ڈائریکٹر وسیلہ تعلیم ثنا سجاد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس طرح کی ورکشاپ کے انعقاد سے فیلڈ سٹاف کی کارگردگی میں اضافہ ہوتا ہے ،بسپ ہیڈ کوا ٹر کی طرف سے فیلڈ کی سطح پر اس طرح کے پروگرام کا انعقاد خوش آئیند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ورکشاپ میں شامل بی آئی ایس پی کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز، اسٹنٹ کمپلینٹ اور فیلڈ سپروائز اور دوسرے شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں ٹریننگ کی اہمیت و افادیت کو وسیلہ تعلیم پروگرام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر نے اجاگر کیا۔ وسیلہ تعلیم اورمشروط رقوم کی منتقلی پر پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے نوید اکبر نے سکولوں کی مائیکروسپلائی کی اہلیت کا طریقہ کار اور تعین ، کلسٹرکی تشکیل ،بسپ بینیفشریز کمیٹی کی تشکیل ، خواتین رہنمائوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ بچوں کے اندراج کی مکمل تفصیل اور داخل طلبہ کی حاضری کی رپورٹ کو مکمل کرنے کے طریقہ کار کی مدد سے شرکاء ٹریننگ کی استعدادکو بڑھایا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر نے فیلڈ سٹاف کو بچوں کی سکولوں میں رجسٹریشن کے طریقہ کار اور وسیلہ تعلیم اقدام میں استعمال ہونے والی تکنیکی مہارتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور فیلڈ سٹاف کو آن لائن ڈیمودیا تاکہ فیلڈ سٹاٖف سافٹ وئیر کو بہتر طور پر سمجھ کر اپنا کام بخوبی مکمل کر سکیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس نے بسپ آزاد کشمیر ریجن اور انکے جملہ فیلڈ سٹاف کووسیلہ تعلیم کے تحت کامیاب ورکشاپس کے انعقاد پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ریجن میں مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کریںتاکہ خواتین کو ہر ممکن سہولت باہم پہنچائی جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاشرے میں غربت کی لکیر سے نیچے رہ جانے والے افراد کی ذمہ داری سونپی ہے اس ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تاکہ رقوم کی ترسیل کومزید شفاف بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :