جڑانوالہ پولیس کا جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 27 فروری 2020 16:35

جڑانوالہ پولیس کا جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ نے جوا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران محلہ اسلام پورہ میں اچانک چھاپہ مار کر 2بکیوں اسلم ، شہروزکو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے چٹھے و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ نے ہائوسنگ کالونی میں چھاپہ مار کر ایک بکی عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک بکی مشتاق فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ فرار ہونیوالے بکی نے مبینہ طور پر تھانہ صدر میں تعینات ایک پولیس افسر کو مکان کرایہ پر دے رکھا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :