مسلمان ہم جنس پرستوں کے لئے لندن میں ایونٹ کا اعلان

اسلام میں ممنوعہ ہم جنسی پرستی کو مسلمانوں میں پرموٹ کرنے پر انتظامیہ تنقید کی زد میں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 27 فروری 2020 16:33

مسلمان ہم جنس پرستوں کے لئے لندن میں ایونٹ کا اعلان
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری2020ء ) مسلمان ہم جنس پرستوں کے لئے ہم جنس پرس کے حامی گروپ نے ایما ن فسٹ لندن میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمان فیسٹ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ ایل بی جی ٹی فاوٴنڈیشن اس ایونٹ کا اہتمام کرے گا۔د راصل ایل جی بی ٹی ایک فاوٴنڈیشن ہے جو ہم جنس پرستی کی حمایت کرتی ہے ۔ اآرگنائزر کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ایونٹ کی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

اسلام میں ہم جنسی پرستی منع ہونے کے باوجود یہ ایونٹ لندن میں خاص طور پر مسلمانوں کے لئے منعقد کیا جار ہاہے۔ جو کہ اسلامی نظریے کے خلاف ہے۔
 
 
 ٹویٹ پر پوسٹ لگاتے ہی ایمان فسٹ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اور صارفین نے ٹویٹ پر ایمان فسٹ کو ٹرول بھی کیا۔

(جاری ہے)

 

 
 مسلم ممالک کی زیادہ تر ممالک نے ہم جنس پرست گروپ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ، اور ااس کی مخالفت بھی کی ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں بھی مسلم ممالک نے ہم جنس پرستی کی مخالفت کی۔ پاکستان ، سعودی عرب ، یمن اور ایران سمیت متعدد مسلم ممالک میں ، ہم جنس پرستی کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں ، جس کی سزا اسی طرح کی ہے جتنی کہ جیل کی سزا یا سزائے موت کی طرح سنگین ہے۔ تاہم یورپی ممالک و دیگر غیر مسلم ممالک میں ہم جنسی پرستی کے حوالے سے سخت قوانین نہیں ہیں ۔ بلکہ زیادہ تر ہم جنس پرستوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔ بھارت جیسے ہندو توا میں بھی ہم جنس پرستی کو پروموٹ کرنے کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔ مسلم ممالک میں قبول نہ ہونے پر ایمان فیسٹ کا انعقاد لندن میں ہونے جا رہا ہے۔