27 فروری جارحیت کیخلاف پاک فوج کے عزم کا دن ہے، میجر جنرل بابر افتخار

جمعرات 27 فروری 2020 16:52

27 فروری جارحیت کیخلاف پاک فوج کے عزم کا دن ہے، میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 27 فروری جارحیت کیخلاف پاک فوج کے عزم کا دن ہے، دشمن سمجھ لے پاکستان جارحانہ عزائم کا جواب دے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 27 فروری کو دشمن کی جارحیت کا جواب اس کی زندہ مثال ہے، ہمارا دلیرانہ جواب ہر بار دشمن کو حیران کر دے گا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔