مبشرلقمان کو تھپڑ مارنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فواد چودھری کو شاباش،ویڈیو وائرل

اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی فواد چودھری سے گفتگو

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 27 فروری 2020 17:33

مبشرلقمان کو تھپڑ مارنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فواد چودھری ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020ء ) اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو شاباش ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کے اینکر پرسن کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان  فواد چودھری کو داد پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا ۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کہتے ہیں کہ صرف ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے مبشر لقمان نے الزام عائد کیا کہ میری پورن ویڈیوز موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی بھی اس میٹنگ میں شامل ہیں۔
واضح رہے محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکر کے ساتھ جھگڑا ہونے پر وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اینکر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین، اسحاق خاکورانی اور فواد چوہدری آپس میں بات کر رہے تھے۔ ٹی وی اینکر کے آتے ہی وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔ مذکورہ ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے حریم شاہ سے متعلق ان پر الزام لگایا تھا۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑمارا جس سے وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تقریب میں موجود شخیات نے بیچ بچاؤ کرایا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے قبل فیصل آباد میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اینکرمبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے صحافیوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔
یاد رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکرمبشر لقمان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔