ڈپٹی کمشنر کشمورکی طرف سے کندہ کوٹ میں جشن بہاراں فیسٹیول منقعد کرنے کا اعلان

جمعرات 27 فروری 2020 17:42

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر کشمور نے ضلع ہیڈ کوارٹر کندہ کوٹ میں جشن بہاراں فیسٹیول منقعد کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آفیس میں ضلع کے افسران اور شہریوں کا اجلاس بلایا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کندہ کوٹ شہر کے معززین سیخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ ضلع کی عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیئے جشن بہاراں فیسٹیول منعقد کیا جائیگا جس میں بہت سارے پروگرام کیئے جائینگے جس میں ادبی پروگرام، مشاعرہ، مختلف اسٹالز، فلاور شو، اسٹیج ڈرامہ، موسیقی،صوفی سانگ،کبڈی کبڈی، ہارس شو، سرکس،موت کا کنواںاور بہت کچھ تفریحی پروگرام منعقد کیئے جائینگے۔ اس نے کہا تفریحی میلہ10 مارچ سے 13 تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :