امریکہ میں مارکیٹ رسائی چاہیے ،امریکی سفیر نے ٹریول ایڈوائزری میں امپرومنٹ کی یقین دھانی کرائی ہے،مشیرتجارت

امریکہ پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے، عبد الرزاق دائود کی میڈیا سے با ت چیت

جمعرات 27 فروری 2020 19:10

امریکہ میں مارکیٹ رسائی چاہیے ،امریکی سفیر نے ٹریول ایڈوائزری میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ امریکہ میں مارکیٹ رسائی چاہیے ،امریکی سفیر نے ٹریول ایڈوائزری میں امپرومنٹ کی یقین دھانی کرائی ہے،امریکہ پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق دائود نے کہاکہ وزیر اعظم جب جولائی میں امریکہ گئے وہاں صدر ٹرمپ اور عمران خان کے تعلقات اچھے ہوئے،ستمبر میں وزیر اعظم عمران خان دوبارہ ٹرمپ سے ملے اور پھر ڈیواس میں ملاقات ہوئی، ڈیواس میں فیصلہ ہوا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس پاکستان آئیگا۔

مشیر تجارت نے کہاکہ پاک امریکہ میں مارکیٹ رسائی اہم پوائنٹ تھا امریکہ سے مارکیٹ رسائی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ نے رپورٹس دی ہیں کہ کس کس جگہ ہم کمزور ہیں ،امریکہ کے حساب سے امریکہ میں مارکیٹ ہیں جہاں امریکی سیکرٹری نے معاونت کی یقین دھانی کرائی ،امریکی حکام نے بتایا کہ ٹیکسٹائل میں کس کس ایریا میں ہم نہیں۔مشیر تجارتنے کہاکہ امریکی سیکرٹری نے کہا کہ معاونت کیلئے متعلقہ وزارت کامرس کے سٹاف کو بھیجنے کیلئے تیار ہیں، امریکہ نے طیفا کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ نے بزنس کانفرنس بلانے کا بھی کہا ہے، ہم نے امریکہ کے تمام بڑے برانڈز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کا کہا ہے۔مشیر تجارت نے کہاکہ امریکی سفیر نے ٹریول ایڈوائزری میں امپرومنٹ کی یقین دھانی کرائی ہے۔مشیر تجارت نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے، ای کامرس میں بھی تعاون کیلئے امریکہ نے کہا ہے،امریکہ کو دعوت دی کہ آپ سی پیک منصوبوں میں انوسٹ کر سکتے ہیں۔