چیئر مین نیب کی کھلی کچہری ، ملک بھرآئے عوام کی شکایات سنیں ،موقع پر حل کے احکامات جاری کئے

جمعرات 27 فروری 2020 19:10

چیئر مین نیب کی کھلی کچہری ، ملک بھرآئے عوام کی شکایات سنیں ،موقع پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی ، فراڈ، مضاربہ/مشارکہ ، جعلی ہائوسنگ /کو آپریٹوسوسائٹیوں، منی لانڈرنگ وغیرہ سے متعلق شکایات سنیں اور قانون کے مطابق ان پر احکامات صادر کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ علاقائی دفاتر اور جو دوسرے محکمموں سے متعلق تھیں ان کو ریفر کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق نہ صرف ہر ماہ کی آخری جمعرات کو خود سنیں گے بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے اور قانون کے مطابق ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال اپنے وعدہ کے مطابق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی اطمینان اور تسلی کے ساتھ سنتے ہیںبلکہ نیب کے علاقائی بیوروز میں متعلقہ ڈی جیز بھی ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی درخواستوں کو سنتے ہیں۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تقریباًً 15 سو شکایات کو نہ صرف خود سنا بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز نے بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق ہزاروں شکایات کو سنا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عوام کی تمام شکایات/ درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے بلکہ عوام کو ان کی شکایات سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے اس سلسلہ میں چیئر مین نیب کی ہدایت پر تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔ چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے حسب وعدہ گزشتہ روز (جمعرات )نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی شکایا ت انتہائی اطمینان اور تسلی کے ساتھ سنی بلکہ ان کے ازالہ کیلئے قانون کے مطابق احکامات صادر کئے جس پرشکایات کنندگان نے چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی بدعنوانی سے متعلق ان کی شکایات کے حل کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے نہ صر ف اپنے دروازے کھول دیئے ہیںوہاں نیب کے افسران/ اہلکاران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنے فرائض قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کر رہے ہیںتاہم بہتر سے بہتری کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنا نیب کے ایمان اور یقین کا حصہ ہے۔

چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیزکو ہدایت کی کہ وہ کرپشن فری پاکستان کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز ٹھوس شواہد اور قانون کے تمام تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے مکمل کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کیمطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :