پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف

جس کمپنی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پروڈکشن کا ٹھیکہ لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت کے بھائی اس کمپنی کے سی ای او کے سابقہ پارٹنر ہیں: سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 27 فروری 2020 19:00

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف، تفصیلا ت کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ کا کہنا ہے کہ جس کمپنی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پروڈکشن کا ٹھیکہ لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت کے بھائی اس کمپنی کے سی ای او کے سابقہ پارٹنر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب اسکا ٹینڈر دیا گیا تو پی ٹی وی نے بھی اپلائی کیا لیکن اسکو باہر کردیا گیا اور کہا گیا کہ آپکے پاس تجربہ کار لوگ موجود نہیں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسپورٹس ورلڈ جسکو یہ ٹھیکہ دیا گیا اس نے ماضی میں دو بڑے پروجیکٹس کیے تھے جو کہ ابھی تک متنازعہ ہیں، ایک رجواڑا لیگ جو کہ بھارت میں ہوتی ہے اور دوسری اجبان میں کرکٹ لیگ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے مزیدکہ اس تقیرب کے لیے کمپنی کو اکیس کروڑ روپے دیے گئے، اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد سے یہ سوال کیا گیا تو انھوں نے اس بات کو درست طریقے سے جواب نہیں دیا۔ واضع رہے کہ اس حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اس تمام تنازعے پر پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا انتظام کسی پاکستانی کمپنی کو دینے کی بجائے ایک بھارتی کمپنی کو دے دیا گیا۔ ایک جانب مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ہندوستانی کسی بھی پاکستانی فنکار کو اپنے ملک میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے رہا، لیکن دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انتظام ایک بھارتی کمپنی کو دے دیا گیا۔

پی ایس ایل 5 کی ناکام ترین افتتاحی تقریب پر 22 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوا، ناصرف یہ، بلکہ بھارتی کمپنی نے جتنا بھی منافع کمایا، اس سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس بھی وصول نہیں کیا گیا۔ بھارت کی جس کمپنی کو افتتاحی تقریب کے انتظامات کی ذمے داری سونپی گئی، اس نے ریہرسل اور دیگر انتظامات کا آغاز مقررہ تاریخ سے صرف 2 روز قبل کیا، اسی باعث بھی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام ہوئی۔ مبشر لقمان کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین شدید غم و غصے میں مسلسل آواز بلند کر رہے تھے۔ کچھ صارفین کی جانب سے ایک شخص بابر حمید کا نام لیا جا رہا تھا۔