بھارت میں آر ایس ایس غنڈوں کو مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دی گئی ہے‘میاں محمودالرشید

مسلمانوں پر ہندوؤں کے منظم حملے مودی حکومت کا طے شدہ ایجنڈا ہے ،بھارت میںاقلیتیں غیرمحفوظ ہیں

جمعرات 27 فروری 2020 20:19

بھارت میں آر ایس ایس غنڈوں کو مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دی گئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہو گیاہے۔ مودی سرکار کے منفی اقدامات اور انتہا پسند سوچ سے بھارت کی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ بھارت میں انتہاپسند ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کوپورا تحفظ حاصل ہے اور انہیں اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور مودی سرکار کے اقدامات نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مسلمانوں پر ہندوؤں کے حملے مودی حکومت کا طے شدہ ایجنڈا ہے اورآر ایس ایس کے غنڈوں کو مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہی- مذہب کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام شرمناک امر ہی- میاں محمودالرشیدنے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھارتی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جو مسلم کش پالیسی پر عمل پیرا ہی- حکومتی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام مجرمانہ فعل ہے اورمسلمانوں پر مظالم سے بھارتی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہی-انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر آواز بلند کرنی چاہیی-