عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، شین واٹسن

جمعرات 27 فروری 2020 21:20

عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، شین واٹسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کہاہے کہ عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار شین واٹسن نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، عمران خان نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی جب کہ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔

متعلقہ عنوان :